گگو منڈی،لواحقین کی طرف سے آ پریشن کی اجازت نہ دینے پر سرکاری ہسپتال میں دوران زچگی خاتون اور بچہ جاں بحق

منگل مئی 19:37

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) لواحقین کی طرف سے آ پریشن کی اجازت نہ دینے کے نتیجہ میں سرکاری ہسپتال میں دوران زچگی خاتون اور بچہ جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 245۔ای۔

(جاری ہے)

بی کے رہائشی اللہ دتہ کی ہمشیرہ نجمہ بی بی کی شادی مسمی شفیق مغل ساکن ساہیوال سے ہوئی تھی اور نجمہ بی بی چند روز قبل بچے کی پیدائش کے لیے اپنے میکے آ ئی ہوئی تھی نجمہ بی بی کے بھائی اللہ دتہ نے بتایا کہ گزشتہ روز اس کی بہن کی طبیت خراب ہوئی تو اسے ڈلیوری کے لیے رُورل ہیلتھ سنٹر گگو منڈی لایا گیا جس کے معائنہ کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ نارمل ڈلیوری ممکن نہیں اس لیے اس کا آ پریشن کرنا پڑے گا لیکن نجمہ کے خاوند اور دیگر سسرالیوں نے آ پریشن کی اجازت نہ دی جس کے نتیجہ میں دوران ڈلیوری ماں اور بچہ دونوں ہلاک ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :