کامونکے،جعلی پیر دولت دوگنی اور گھر سے سا یہ نکالنے پراہل خانہ کو نشہ آور دودھ پلاکر گھر کا صفایا کر گیا

منگل 15 مئی 2018 19:37

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) جعلی پیر دولت دوگنی کرنے اور گھر سے سا یہ نکالنے پراہل خانہ کو نشہ آور دودھ پلاکر گھر کا صفایا کر گیا،نشہ آور دودھ پینے سے اہل خانہ کے پانچ افراد بے ہوش ہوگئے ،جعلی پیرگھر سے ہزاروںروپے نقدی ،طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کرکے فرار،بتایاگیاہے کہ محلہ رسولنگر کے رہائشی محنت کش محمدرزاق کے گھر دوروز قبل جعلی پیراس کے گھر آیا اور کہاکہ آپ گھر میںسایہ ہے اس لیے آپ کا کاروبار نہیں چل رہا کہ گزشتہ روز محمدرازاق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھاکہ جعلی پیر نے گھر سے سایہ نکالنے اور دولت کو دوگنا کرنے کا ڈھونگ رچایا اور اہل خانہ کو نشہ آور دودھ پلا دیانشہ آور دودھ پینے سے گھر کے 5افرادمحنت کش پچاس سالہ محمدرازاق اسکی بیوی پنتالیس سالہ شکیلہ بی بی ،بارہ سالہ بیٹی ماہم ،دس سالہ علینااور آٹھ سالہ رابی بے ہوش گئی اور ان کی حالت غیرہوگئی جبکہ محمدرازاق کا نسبتی برادر نوید احمدمحمدرازاق کے گھر پہنچاتو تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیاگیاجبکہ جعلی پیر گھر سے طلائی زیورات اورہزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرارہوگیا سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :