قادیانی جماعت ملک میں توہین آمیز رویہ اور مذہبی انتشار پیدا کرکے نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے،مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت

منگل مئی 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے انٹیلی جنس بیورورکی جانب سے قادیانیوں کی ویب سائٹس بند کرنے کی سفارش کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ قادیانی جماعت ملک میں توہین آمیز رویہ اور مذہبی انتشار پیدا کرکے نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ قادیانی اسلاماً اور قانوناً غیر مسلم اقلیت ہیں جبکہ وہ اپنے آپ کو مسلمان اور احمدی مسلمان ظاہر کرکے دنیا کو دھوکہ بھی دے رہے ہیں اور اپنے ارتدادوکفر بلکہ زندقہ کو اسلام کے نام پر متعارف کروارہے ہیں جس سے سوسائٹی میں مذہبی منافرت اور انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹیلی جنس بیوروکی سفارشات کی روشنی میں قادیانی ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے اور قادیانیوں کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی آئینی وشرعی حدود میں رہیں اور وطن عزیز میں انارکی کا سبب نہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :