قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کیڈٹ کالج مستونگ میں بچوں پر تشدد کی رپورٹ طلب کرلی

منگل مئی 19:44

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کیڈٹ کالج مستونگ میں بچوں پر تشدد کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالغفور حیدری نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ کیڈٹ کالج مستونگ میں بچوں پر تشدد کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ صوبائی حکومت پرنسپل کے خلاف کارروائی کرے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس معاملہ پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :