کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشدد،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رپورٹ طلب کرلی

یہ انتہائی درد ناک اور شرم ناک واقعہ ہے، حکومت بلوچستان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے،عبدالغفور حیدری

منگل مئی 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈی والانے کیڈٹ کالج میں طلباء پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کے واقعہ چیف سیکرٹری و سیکرٹری بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے ایوان کی توجہ اس واقعہ کی جانب مبذول کرائی،انہوں نے کہا کہ میڈیامیں کچھ اساتذہ کی جانب سے طلباء پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں معصوم بچوں کو مرغا بنا کر مارا جارہا ہے،جب وہ گرتے ہیں تو ان کو دوبارہ کھڑا کر کے مارا جارہاہے، یہ انتہائی درد ناک اور شرم ناک واقعہ ہے،انہوں نے ایوان کے ذریعے حکومت بلوچستان کو واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیڈٹ کالج کے پرنسپل اوردیگر ملوث اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :