بچے کی دنیا میں آمد سے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اہم ترین فرض ادا کردیا

منگل 15 مئی 2018 19:44

بچے کی دنیا میں آمد سے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اہم ترین فرض ادا ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔سابق کپتان اور قومی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نیاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آئیں ۔

تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں ،ْ یہ خوشی کی خبر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا تھا۔