اداکارہ ملیکہ شراوت نے ’کانز‘ میلے میں خود کو جیل نما پنجرے میں قید کرکے دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کی توجہ حاصل کرلی

ہر گزرتے منٹ میں خواتین اور بچیوں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ْاداکارہ کی پنجرے میں قید کر نے کے بعد میڈیا سے با ت چیت ملیکہ شراوت نے ’کانز‘ میں خود کو پنجرے میں قید کرکے احتجاج کرنے سے قبل ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے

منگل مئی 19:55

اداکارہ ملیکہ شراوت نے ’کانز‘ میلے میں خود کو جیل نما پنجرے میں قید ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) اداکارہ ملیکہ شراوت نے ’کانز‘ میلے میں خود کو جیل نما پنجرے میں قید کرکے دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کی توجہ حاصل کرلی۔میڈیا رپورٹ کیمطابق 71 ویں کانز فلمی میلے میں بولی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھارت کی نجی سماجی تنظیم ’فری اے گرل انڈیا‘ کی جانب سے بچیوں، کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، انہیں ریپ اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف منفرد احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے دنیا بھر کے افراد کی توجہ حاصل کرنے اور خواتین کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کیلئے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے خود کو جیل نما پنجرے میں قید کرکے خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔خود کو پنجرے میں قید کرنے کے بعد ملیکہ شراوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے منٹ میں خواتین اور بچیوں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے خود کو پنجرے میں قید کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قدم ان سیکڑوں قید اور ظلم برداشت کرتی خواتین کو انصاف دلانے کیلئے اٹھایا ہے اور یہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے مقابلے انتہائی چھوٹا قدم ہے۔ملیکہ شراوت نے ’کانز‘ میں خود کو پنجرے میں قید کرکے احتجاج کرنے سے قبل ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے۔

متعلقہ عنوان :