خواتین کو معاشرے میں فعال بنانے کے لیے کام کر نا ہوگا ،اشتیاق رتو

منگل مئی 19:55

راولپنڈی۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق رتو نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں فعال بنانے کے لیے ہمیں مل جل کر کام کر نا ہوگا تاکہ وہ اپنی زندگی خوشحال اورباوقار طر یقے سے گزار سکیں۔انہوںنے کہا کہ خواتین کامعاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر نا خوش آئند ہے اور ہمیں خوا تین پر بھر پور توجہ دینا ہو گی تاکہ وہ اپنے کام کو مزید بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

انہوںنے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کر دار نتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک نے کہا حکومت پنجاب خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کو شا ں ہے اس سلسلے میں حکومت ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین قومی ترقی میں نمایاں کردارادا کر رہی ہیں،صلاحیتوں میں خواتین کسی سے پیچھے نہیں اور ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میںبھی خواتین کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق رتونے ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک اورادارے کی منیجر مس طلعت شبیر کے ہمراہ ہنر مند خواتین کو چیک تقسیم کیے۔