مویشی پال حضرات کے لئے خصوصی ٹریننگ کا انعقا د

منگل مئی 19:55

راولپنڈی۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر سجاد اصغر کی ہدایت پر تحصیل کوٹلی ستیاں میں مویشی پال حضرات کے لئے خصوصی ٹریننگ کا انعقا د کیا گیا۔ جس کی نگرانی انچارج سول ویٹرنری ڈسپنسری لہتراڑ ڈاکٹر ثوبیہ کنول نے کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل کوٹلی ستیاں و مری ڈاکٹر محمد مشتاق ،انچارج سول ویٹرنری ہسپتال کوٹلی ستیاںڈاکٹر اظہر،میڈیا سیل انچار ج ڈاکٹر مادحہ طارق ،انچارج موبائل ٹریننگ سکول ڈاکٹرسید جاوید منیر شاہ ، کے علاوہ موبائل ویٹرنری سٹاف، طلبا اور مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی جبکہ اس موقع پرموبائل ویٹرنری ڈسپنسری کا انتظام بھی موجود تھا۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے کہا کہ راولپنڈی ڈویثرن میں مویشی پال حضرات کے لئے وقتا فوقتا ایسے پروگرام منعقد کرائے جاتے ہیں جس کا مقصد مویشی پال حضرات کو مویشیوں کی بہتر اور مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات اور محکمہ لائیو سٹاک میں باہمی تعلق استوار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد مشتاق نے اس موقع پر بتایا کہ جانوروں کی بیما ری کی صو رت میں اپنی تحصیل میں مو جو د و یٹر نر ی آفیسر سے ہمہ وقت را ہنما ئی و مدد حا صل کر سکتے ہیں اور مفید مشورے حاصل کر کے جانوروں کی تعدا د میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مادحہ طارق اور ڈاکٹر ثوبیہ کنول نے اس موقع پر موبائل ویٹرنری ڈسپنسری میں فارمرز اور طلبا کو تربیتی لیکچر ز دیئے جس میں جانوروں کی دیکھ بھال، ان کی افزائش نسل میں اضافہ اور جانوروں میں پائی جانے والی بیماریوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے جانوروں کو روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی خوراک ، منرل ،مکسچر ،نمک اور ونڈے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ جانوروں میں پائی جانے والی بیماریوں سے بچائو اور تشخیص کے بعد ان بیماریوں کے علاج سے متعلق بھی بتایا گیا۔علاوہ ازیں اونٹنی کے دودھ کے فوائد سے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔