ناقص صفائی پر مختلف فوڈ آئوٹ لیٹس کو 144,000 روپے جرمانہ

منگل 15 مئی 2018 19:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈنے ناقص صفائی پر مختلف فوڈ آئوٹ لیٹس کو 144,000 روپے جرمانہ کر دیا ۔ کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے ایڈیشنل ایگزیکٹیو آفیسر ارسلان حیدر کی خصوصی ہدایت پر کینٹ کے علاقے صدر میں حق باہو، مونال ریسٹورنٹ اور الحاج بندو خان کے خلاف کاروائی میں مجموعی طور پر144,000/-)) ایک لاکھ چوالیس ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی کینٹ بورڈ قیصر محمود نے اے پی پی کو بتایاکہ کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ برانچ کے عملے نے ناقص صفائی اور بغیر میڈیکل کے خلاف آپریشن کے دوران کینٹ کے علاقے صدر میں حق باہو فوڈز کو 30,000/-روپے ، مونا ل ریسٹورنٹ کو 35,000/-روپے اور الحاج بندو خان کو 20,000/-روپے جرمانہ کیا گیا اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں ، بیکریوں ، اور کارخانو ں کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس و میڈیکل پر نوٹس دیے گئے ۔ مزید براں کینٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں عمیر ٹریڈرز کے نمونہ جات فیل ہونے پر 23پیو ر فوڈ ایکٹ کے تحت 40,000/-روپے جرمانہ کیا گیا ، اور مختلف نان سینٹرز اور کریانہ سٹورز کے نمونہ جات فیل ہونے پر مجموعی طور پر -/19ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :