پشاورمیں گداگروں کیخلاف فورس تشکیل،گداگری پرایک ماہ کیلئے پابندی عائد

منگل 15 مئی 2018 19:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے رمضان المبارک سے قبل گداگروں کے خلاف فورس بناکر ضلع بھر میں ان کے خلاف دفعہ144نافذ کردی جس کے تحت گداگروں کو گرفتارکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور عمران شیخ نے اسسٹنٹ کمشنرپرمشتمل گداگروں کیخلاف فورس تشکیل دی جو مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گی اسی طرح گداگری لعنت پر رمضان المبارک میں قابوپانے کیلئے دفعہ144میں بھی نافذ کردی جو30دن تک نافذ العمل ہوگی اورگداگری میں ملوث جو بھی افرادپائے گئے ان کے خلاف دفعہ188کے تحت کارروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :