سرکاری باردانہ غیر قا نو نی طریقے سے فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار

منگل 15 مئی 2018 19:48

سرگودھا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء)سرکاری باردانہ غیر قا نو نی طریقے سے فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی سراج کالونی میں محمد سلیمان اپنی دکان پر بغیر لائسنس کے سرکار ی باردانہ فروخت کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد اسلم نے ملز م کو گرفتار کر کے اس کیخلا ف مقدمہ در ج کروا دیا ۔