سرگودھا میں فوڈ سٹریٹ کا افتتاح ہو گیا

منگل 15 مئی 2018 19:48

سرگودھا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سرگودھا شہر کے سپورٹس سٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ کا افتتاح ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ و دیگر مہمانوں نے فوڈ سٹریٹ کاافتتاح کیا ، فوڈ سٹریٹ میں فیملیز کیلئے پرسکون ماحول میں کھانے پینے کے مواقع میسر ہونگے ، اس طرح بچوں کیلئے بھی جھولوں سمیت دیگر تفریح کی سہولیات کو بھی یقینی بنایا گیاہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرگودہا میں موجودہ دور میں ریکارڈ منصوبے مکمل کروائے گئے ہیں ، سرگودہا کا شمار بھی ترقی یافتہ شہروں میں ہو رہا ہے، فوڈ سٹریٹ کاقیام یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو عوامی حکومت نے پورا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ فوڈ سٹریٹ کی سیکورٹی کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے، افتتاحی تقریب کے موقع پر میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں پاکستان کے نامور ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔

متعلقہ عنوان :