ڈی جی پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ بریگیڈیئر سید حیدر علی نقوی کا سرگودھا کا دورہ

منگل 15 مئی 2018 19:48

سرگودھا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ بریگیڈیئر سید حیدر علی نقوی نے منگل کو سرگودھا کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چک نمبر 100 جنوبی میں پاک فوج کے شہداء لیفٹیننٹ نثار احمد اور لانس نائیک محمد طارق کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ، ڈی جی نے آرمڈ سروسز بورڈ سرگودہا کے دفتر کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :