پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,462 کی سطح پر بند

منگل 15 مئی 2018 19:57

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,462 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,462 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.858 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,529 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1.393 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.274 بلین روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.076 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 443.068 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت218.811 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت213.911 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت115.485 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 47.995 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت39.099 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 20.229 ملین روپے اورایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 14.534 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 1 لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 483.638 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :