متحدہ مجلس عمل بر سر اقتدار آکر ملک میں اسلامی فلاحی حکو مت قائم کر ے گی ،ْمیاں محمد اسلم

نوجوان ملک اور قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں ،جن کی صلا حیتوں سے استفادہ کر کے ملک کو ترقی یا فتہ بنایا جا سکتا ہے ،ْ تقریب سے خطاب

منگل مئی 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل بر سر اقتدار آکر ملک میں ایک اسلامی فلاحی حکو مت قائم کر ے گی، تاکہ عام آدمی کے مسائل اور مشکلات کا حل تلاش کیاجائے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنایاجاسکے۔ 70سال سے کرسی اقتدار پر براجمان حکمرانوں نے عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا بلکہ انہو ں نے عوام کو غربت مہنگائی بے روزگاری ،بدامنی اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے دیئے۔

اب ایک بار پھر مسترد شدہ لوگ بھیس اور پارٹیاں بدل کرعوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ عوام 2018کے انتخابات میں کرپٹ اور بدیانت لوگوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے دیانتدار اور باکردار اسلامی قیادت کا ساتھ دے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے الفلاح ہال میں منعقدہ جماعت اسلامی یو تھ ونگ کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ نوجوان ملک اور قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں ،جن کی صلا حیتوں سے استفادہ کر کے ملک کو ترقی یا فتہ بنایا جا سکتا ہے ،نو جوان اپنے بہتر مستقبل کے لیے دیا نتدار قیادت کا انتخاب کریں ،انھوں نے کہا عام انتخابات میں نوجوان اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور متحدہ مجلس عمل کے دست و بازو بنیں گے۔

ملک بھر کے نو جو انوں کو جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فاروم پر اکٹھا کر حقیقی تبدیلی لا ئی جا ئے گی ،انھوں نے کہا جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑ ی تعداد بھی موجود ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری رخ اور سوچ دی جائے ،،جماعت اسلامی یوتھ ونگ اس سلسلے میں نوجوانوں کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے۔