سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے عالمی باکسر عامر خان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا

منگل 15 مئی 2018 20:53

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے عالمی باکسر عامر خان کا ایئرپورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے گزشتہ شب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کا پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان آمد پرگرمجوشی سے استقبال کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس انیس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے عامر خان کو گلدستہ پیش کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، عامر خان کی اہلیہ فریال بھی ان کے ساتھ تھیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور عالمی باکسر عامر خان نے ایئر پورٹ کے لائونج میں باکسنگ چیمپئن شپ کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

(جاری ہے)

بعد میں باکسر عامر خان ہوٹل روانہ ہوگئے۔