ڈرگ ایکٹ 2017ء کے نفاذ کے خلاف ضلع ہری پور کے میڈیکل سٹور بند رہے، مریضوں کو ادویات حصول میں مشکلات کا سامنا

منگل 15 مئی 2018 20:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈرگ ایکٹ 2017ء کے نفاذ کے خلاف ضلع ہری پور کے میڈیکل سٹور احتجاجاً بند رہے، مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈرگ ایکٹ 2017ء کے نفاذ کے خلاف پا کستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر کے میڈیکل سٹوروں نے اپنی دکانیں بند رکھیں جبکہ بند میڈیکل سٹوروں کے باہر پمفلٹ پر ڈرگ ایکٹ 2017ء نامنظور کے نعرے درج تھے۔

میڈیکل سٹوروں کی بندش کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ادویات ناپید رہیں۔ دوسری طرف کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017ء کے اختتام تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور کسی صورت اپنے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :