ایبٹ آباد میں مصنوعی گراں فروشی اور ملاوٹ شدہ اشیائے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل مئی 20:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد شاد محمد نے خبردار کیا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں مصنوعی گراں فروشی اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ وہ منگل کو مختلف علاقوں کی دکانوں پر اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ اشیائے خوردنی کی ریڑی سے لیکر بڑی دکان تک نرخ نا مہ آویزاں کرنا لازمی ہے اور مقرر کردہ ریٹ کے مطا بق اشیائے خورد و نوش فرو خت کی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ رمضا ن المبارک میں مصنوعی مہنگائی کے مرتکب پائے جانے والے دکا ندارو ں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے گرانفروشی کے مرتکب بہت سے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ بہت سے دکانداروں کو وارننگ دی کہ اگر انہوں نے کسی کے ساتھ زیادتی کی تو اسے بھاری جرمانے سمیت جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :