پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ،ذخیرہ اندوزوں،گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایات جاری

ڈیوٹی کے دوران کارڈ پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ،جعلسازی کی روک تھام کیلئے مخصوص فیچر کی حامل امبوزڈ فائن بکس بھی فراہم کر دی گئیں

منگل 15 مئی 2018 20:56

لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے ،ذخیرہ اندوزوںاورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی کیلئے بھرپور کریک ڈائون کی ہدایات جاری کر دی گئیں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیلئے کارڈ پہننا لازمی قرار دیدیا گیا جبکہ مخصوص فیچر کی حامل امبوزڈ فائن بکس بھی فراہم کر دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید اور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام مجسٹریٹس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اوررمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک المبارک کے دوران مجموعی طو رپر 92مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

رمضان بازاروں بھی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ اس موقع پر سخت تنبیہ کی گئی کہ کسی کو بھی تاجروں کوناجائز طو رپر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ تمام مجسٹریٹس جاری کئے گئے کارڈز پہننے کے پابند ہوں گے جبکہ خصوصی فیچر کی حامل امبوزڈ فائن بکس بھی فراہم کر دی گئیں جس سے جعلسازی کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دس رمضان تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرنڈر کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی رپورٹ ڈی سی آفس میں ارسال کی جائے اور افسران خود فیلڈ میں جائیں۔

متعلقہ عنوان :