ٹریننگ پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے،وائس چانسلر

پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت

منگل مئی 20:56

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) کامیاب مستقبل کے لیے تعلیم کے ساتھ ہنری تربیت کی بھی بہت بڑی اہمیت ہے، وزیر اعظم کے یوتھ اسکل ڈولپمینٹ پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن NAVTTC) (کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈزائن میںشروع کیے گئے ایوننگ پروگرام میں مختلف ہنروں کی تربیت کے بہترین فوائد حاصل ہونگے ۔

اس سلسلے میں پہلی بینچ کی جانب سے کامیابی سے کورسز مکمل کرنا بڑی مسرت کی بات ہے۔ نیوٹیک کی چھ ماہ والی ٹریننگ لینے والے طلباء و طالبات کے کی نمائش میں رکھے ہوئے آرٹ اور کرافٹ کے نمونے دیکھ کر یہ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے جامعہ سندھ میں پڑھنے والے بچے باصلاحیت ہیں ، انہیں صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

. ان خیالات کا اظہار جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈزائن میں نیوٹیک کی چھ ماہ والی ٹریننگ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے آرٹ اینڈ کرافٹ کی نمائش والی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے مزید کہا کہ اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے،جیسے وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہوکر عملی زندگی میں زیادہ سے زیادہ کامیابیاں اور ترقی کے مواقع حاصل کر سکیں ڈاکٹر برفت نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبے میں خود کو منوانے کے لیے بنیادی معلومات کا ہونا بہت ضروری ہے، جو اس قسم کے تربیتی پروگراموں کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ترقی و تبدیلی کے معاملے میں خواتین کی بہت بڑی اہمیت ہے ہم اگر ملک کی ترقی اور سماج میںمثبت تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں تو ہمیں خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی، اور کا ساتھ دینا ہوگا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے ٹریننگ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کامیاب مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نیوٹیک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی ٹریننگ دینے والی ٹیم کی بھی تعریف کی ان سے پہلے نیوٹیک کراچی کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالرحیم شیخ نے مہمان خصوصی کے طور پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ سندھ میں گھر جیسا ماحول دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ پروگرام کی کامیابی کا راز ٹریننگ حاصل کرنے والوں کا اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والوں کی جانب سے فوٹوگرافی سمیت دیگر مقابلوں میں ضلعی و صوبائی سطح پر پوزیشنس لینا ان کی کامیاب زندگی شروع ہو جانے کی ایک بڑی مثال ہے انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی ترقی کا دور ہے جس میں مختلف ٹیکنیکل ہنروں میں مہارت حاصل ہونے کی بڑی اہمیت و حیثیت ہے، اور کامیابی کے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے اسکلز کا ہونا بہت ضروری ہے، اس ٹریننگ میں حاصل ہونے والے سرٹیفکیٹس ملک و بیرون ممالک میں نوکری کے معاملے میں بہت مددگار ثابت ہونگے اپنے خطاب میں انہوں نے جامعہ سندھ کے وائیس چانسلر ڈاکٹر برفت کا بھی تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔تقریب کے شروع میں انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈزائن کے انچارج ڈائریکٹر نعمت اللہ خلجی اور نیوٹیک پروگرام کے فوکل پرسن حسام الدین میرانی نے ٹریننگ پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر مشہور آرٹسٹ اور انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈزائن کے استاد سعید احمد منگی نے بھی خطاب کیا۔اس سے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے نیوٹیک کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالرحیم شیخ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر فائننس خالد احمد میمن کے ساتھ آرٹ اینڈ کرافٹ کی نمائش کا افتتاح کیا، طلباء و طالبات کی جانب سے تیار کی گئی پینٹنگس،ٹیکسٹائل آرٹ،فوٹوگرافی، پینسل ورک اور ہاتھ کے ہنروں کے مختلف نمونے رکھے گئے تھے، اس موقع پر تربیت لینے والوں کی جانب سے سماجی مسائل،تاریخی مقامات، قدیم شہروں، عمارتوں ، شخصیات سمیت مختلف موضوعات پرتیار کی گئی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔