میڈیکل ایسوسی ایشن حیدرآباد کے سالانہ انتخابات ، منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

منگل 15 مئی 2018 20:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن حیدرآباد چیپٹرکے سالانہ انتخابات 2018-19کے انعقاد کے بعد منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور پاکستان میڈیکل ایسوشیسن سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی مہمان اعزازی تھے ۔

اس موقع پر PMAسند ھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی نے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی نے کہا کہ بحیثیت ڈاکٹر ہمیں جو زندگی ملی ہے، دو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہے مسائل اور مشکلات کہاں نہیں ہوتیں لیکن ان کا حل اپنے رویے کو تبدیل کرنا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی نے کہا کہ وہ اس تقریب میں آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔

نو منتخب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن حیدرآباد ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر نے تقریب میں آمد پر پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن عہدیداروں نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی ان میں صدر ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر ، نائب صدر ڈاکٹر اشفاق قریشی ، نائب صدر دوئم ڈاکٹر ہمایوں انجم ، آنریری سیکریٹر ی ڈاکٹر خدا بخش تالپور، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر رفیق قریشی اور دیگر پی ایم اے حیدرآباد کے منتخب عہدیداران شامل تھے، قبل ازیں پی ایم اے حیدرآباد چیپٹر اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی کی جانب سے پروفیسرڈاکٹر سلمہ شیخ، ڈاکٹر جویریہ فاروقی ، ڈاکٹر عائشہ میمن، ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی، ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر، ڈاکٹر آغا تاج محمد، ڈاکٹر میر خدا بخش تالپور، ڈاکٹر خادم حسین میمن ، ڈاکٹر طارق شیخ، ڈاکٹر اشفاق قریشی، ڈاکٹرفارینہ میمن، ڈاکٹر ہمایوں انجم،ڈاکٹر شکیل قریشی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف پش کیے۔