تعلیم ہی انسان کو ترقی کے منازل طے کراتی ہے ،میر دوستین خان ڈومکی

تاریخ گواہ ہے جو لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ آج ترقی میں سب سے آگے ہیں ،رکن قومی اسمبلی

منگل 15 مئی 2018 20:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) وزیرا علی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے جرگہ ہال سبی میں دو سو طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم منعقد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی تھے تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ، ڈی آئی جی سبی ریجن ملک سلیم لہڑی، کمشنر نصیر آباد ڈویژن ڈاکٹر سعید جمالی، سمیت دیگر افیسران شریک تھے ،طلباء و طالبات ہمارے ملک کامستبقل ہیںطلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں تعلیم یافتہ قومیں ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کا تقریب سے خطاب تفصیلات کیمطابق جرگہ ہال آڈیٹوریم سبی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے دو سو طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ریاض ندیم نیازی نے سرانجام دیے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی، کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈی آئی جی سبی ریجن ملک سلیم لہڑی، کمشنر نصیر آباد ڈویژن ڈاکٹر سعید جمالی ،ایس ایس پی سبی نجیب اللہ پندرانی، ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی میر حیربیار ڈومکی، نے دو سو طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ آ ج سبی میں دو سو طلباء وطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر وزیرا علیٰ بلوچستان کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں طلباء وطالبات کو چاہیے کہ وہ دل لگا کر محنت کریں تاکہ وہ ہمیشہ کامیاب رہیں انہوں نے کہا کہ جو طالبعلم لیپ ٹاپ لینے سے رہ گئے ہیں وہ بھی بھرپور محنت کریں تاکہ انہیں اگلی بار اسی طرح انعامات سے نوازا جائے انہو ںنے کہا کہ طلبا و طالبات کو چاہیے کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کہ تعلیم ہی انسان کو ترقی کے منازل طے کراتی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جو لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ آج ترقی میں سب سے آگے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں تاکہ ہمارا ملک بھی ان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہو