واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں ایس ڈی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 مئی 2018 20:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں ایس ڈی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا حکومت شہدائوں کے ورثاء کو معاوضہ اور ملازمین کو بونس الائونس دینے کو یقینی بنائیں واپڈا ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں 33فیصد سن کوٹہ پر بھرتیوں پر عملدآمد کیا جائے محمد افضل کھوسہ ، محمد بخش بلوچ و دیگر مقررین کا احتجاجی جلسہ و مظاہرہ سے خطاب تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کے ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں ایس ڈی او آفس کے سامنے سرکل چیئرمین محمد افضل کھوسہ کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا احتجاجی مظاہرہ و دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے واپڈا یونین کے سرکل چیئرمین محمد افضل کھوسہ، محمد بخش بلوچ، عیسٰی خان سیلاچی، بشیر احمد چانڈیو، بابو عبدالمجید کھوسہ، و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ہائیڈرو یونین کے ایک درجن کے قریب ملازمین دوران کام شہید ہوگئے لیکن حکومتی اعلان کے باجود تا حال شہید ملازمین کے ورثاء کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے ورثاء کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں جو کہ باعث افسوس ہے انہو ںنے کہا کہ واپڈا ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے ٹی اے ڈی اے اور بونس نہیں دیے جارہے ہیں جو کہ ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت واپڈاہائیڈرویونین کے 33فیصد سن کوٹہ پر ملازمین کے بچوں کی بھرتی کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین موسم کی پرواہ کیے بغیر ہماں وقت عوام کی خدمت میں مصروف ہے دن ہو یا رات گرمی ہو یا سردی واپڈا بجلی کی فراہمی میں دن رات کوشاں رہتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر واپڈاہائیڈرویونین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے بصورت دیگر احتجاجی کا دائرہ کار وسیع کردیں گے جس کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی