لاہور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کرنیوالے شخص گرفتار

منگل 15 مئی 2018 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امجد اقبال منڈی بہائو الدین کا رہائشی ہے جو جعلی ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دستا ویزات کی چیکنگ کے دوران جعلی ویزے کا تعین کیا جس پر اسے گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے جیل منتقل کردیا گیا۔