ممبر الیکشن کمیشن (ر) جسٹس میر شکیل احمد نی34ڈی آر او کو انتخابات بارے ٹریننگ حاصل کرنیوالوں سے حلف لیا

منگل 15 مئی 2018 20:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر (ر) جسٹس میر شکیل احمد نی34ڈی آر او کو انتخابات کے بارے میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں سے حلف لیا اور ان میں اسناد و سرٹیفکیٹ تقسیم کی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صوبائی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام عام انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہے اور مختلف اضلاع کے ڈی آر او ،آر او کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے ،منگل کے روز سرینا ہوٹل میں 34ڈی آر او سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر (ر) جسٹس میر شکیل احمد نے حلف لیا اور ان میں سرٹیفکیٹ واسناد تقسیم کی، دریں اثناء صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان نیا ز احمد بلوچ نے صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی اسمبلی کی 51 ،قومی اسمبلی کی 16نشستوں کیلئے ڈی آر او اور آر او کو ٹریننگ دی جارہی ہے اور ہر ڈسٹرکٹ کے آفیسر کو بھی ٹریننگ دی جائے گی جس کی تعداد 34ہیں ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعدحساس اداروں ،پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے میٹنگیں کی جائے گی تاکہ معلوم ہوسکے کہ کونسے علاقے حساس ہیں ،انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کئے ہیں وہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جاچکے ہیں اب فیصلہ وہی پر ہوگا ۔