رکن قومی اسمبلی میر جام کمال خان عالیانی کل کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

منگل 15 مئی 2018 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب صدر سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ،رکن قومی اسمبلی میر جام کمال خان عالیانی ،سینیٹر انوارالحق کاکڑ 16مئی بروز بدھ سہ پہر 3بجے معروف سیاسی وسماجی رہنماء و نوجوان دانشور محمد عظیم کاکڑ اور حاجی نظر محمد مرغزانی موسی خیل کی بلوچستان عوامی پارٹی میں باضابطہ شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ،اس موقع پر محمد عظیم کاکڑ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔