جمعیت علماء اسلام کے ڈسٹرکٹ ضلع پشین کے رکن عبدالنعیم ناصر نے جمعیت علماء اسلام سے علیحدگی کا اعلان کردیا

منگل مئی 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے ڈسٹرکٹ ضلع پشین کے رکن عبدالنعیم ناصر نے جمعیت علماء اسلام سے علیحدگی کا اعلان کردیا ،انہوں نے اس بات کا اعلان منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،انہوں نے کہاکہ فل الحال کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے ،انہوں نے جمعیت علماء اسلام پر شدید نقطہ چینی کی اور کہاکہ دین اسلام کے نام پر بلیک میلنگ ہورہی ہے ،اور دینی علمائوں پر سیاسی علماء آگے ہورہے ہیں میں نہیں چاہتا کہ سیاست کے نام پر منافقت کروں ،اور ملک وقوم کو دھوکہ دوں ،انہوں نے کہاکہ جمعیت میں مرکزی اور صوبائی رہنماء عام سادہ لوگوں کو دین اور اسلام کے نام پر ووٹ حاصل کرکے بعد میں صرف اور صرف اپنے مفادات پورے کرتے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کا کوئی خیال نہیں رکھتے ہیں ،ان کی بالائی سطح پر ایک مونوپی بنی ہوئی ہے جو سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :