محکمہ ایکسائزنے دس ماہ میں 53053ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کی ،مکیش کمار چاؤلہ

منگل 15 مئی 2018 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن وانسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے گذشتہ دس ماہ میں رواں مالی سال کے دوران جولائی 2017ء سے اپریل 2018ء تک مجموعی طور پر مختلف ٹیکس کی مد میں 53053.950ملین روپے وصول کئے جبکہ گذشتہ مالی سال میں اس عرصے کے دورا ن 47283.537ملین روپے وصول کئے گئے تھے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹیری ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن وانسد ادمنشیات عبدالحلیم شیخ ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن وا نسد منشیات سے بشیر احمد شیخ نے بتا یا کہ مو ٹر ٹیکس کی مد میں 5872.638ملین روپے انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 40863.021ملین روپے پرو فیشنل ٹیکس کی مد میں 312.489ملین روپے کا ٹن فیس اور جا ئیدا د ٹیکس کی مد میں بالترتیب 174.272ملین روپے اور 1729.495 ملین روپے وصول پا ئے گئے انہوں نے مذید بتا یا کہ بقایا رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی جبکہ جا ئیداس ٹیکس کی وصولی کے لئے اخبا را ت میں اشتہارات دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے صوبا ئی وزیر نے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن وا نسد منشیات مکیش کما ر چا ئولہ نے کہا کہ ہمیں گذشتہ برسوں کی طرح اس برس بھی اپنے اہداف کو 100فیصد سے زائد حاصل کرنا ہے تا کہ قومی خزا نے میں ٹیکسز کی رقم کو بر وقت جمع کرایا جا سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جائیداد ٹیکس کی جلد وصولی کیلئے اپنی کاوشوں کو تیز کریں اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :