اسکولز کو مفت درسی کتب کی فرا ہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،جام مہتاب حسین ڈہر

منگل 15 مئی 2018 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) صوبائی وزیر تعلیم و خونداگی جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ اسکولز کو مفت درس کتب کی بروقت فرا ہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تعلیمی نظام کی خرابیو ں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے جبکہ رواں ما لی سال میں جو ن کے اختتام تک 7 ارب روپے جاری کر دیئے جا ئیں گے اس رقم سے 22سو سے زا ئد اسکولز کو ضروری سہولیات فرا ہم کی جا رہی ہیں اور آئندہ ما لی سال میں 4500 سے زائد اسکولز کو مذکورہ سہو لیات دی جائیں گی۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نجی اداروں کو تعلیمی بورڈز دینے کا مقصد مقابلے کی صورتحا ل پیدا کرنا ہے تاکہ سرکاری ادار ے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کے مواقع مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر تعلیمی اداروں کے سربراہان خصوصی دلچسپی لیں تو ان اداروں کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فیس میں اضافے کے حوالے سے نجی تعلیمی اداروں سے متعلق محکمہ تعلیم نے نو ٹس لیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے احکاما ت کی رو شنی میں قوانین تشکیل دیتے ہیں اور اب معزز عدا لت کے حتمی فیصلے کے بعد نجی تعلیمی اداروں سے متعلق عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران تعلیمی شعبے میں تر قیا تی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں 208ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے جو ایک سنگ میل ہے ۔ وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اقدا ما ت کے باعث اساتذہ کی حاضری 30 فیصد بڑھ کر 85 فیصد ہوگئی ہے اور حکومتی اقدامات کے باعث امتحانات میں نقل کے رجحانات پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے۔