انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کراچی کے چیئرمین اور ممبرز کی تعیناتی

منگل 15 مئی 2018 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) محکمہ قانون حکومت سندھ نے ہائی کورٹ آف سندھ کی سفارشات اور صوبائی کابینہ کی منظوری اور انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کے سیکشن 25کے تحت جسٹس (ر) صادق حسین بھٹی کو انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کراچی کا چیئرمین تعینات کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک دوسر ے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری اور انوائرمینٹل پرو ٹیکشن ایکٹ 2014ء کے سیکشن 25کے تحت عبدالرئوف میمن (ٹیکنیکل ) اور محمد عارف ایڈووکیٹ (لیگل) کو ٹریبونل کا ممبرز تعینا ت کیا ہے یہ تعینا تی 3 برس کی مدد کے لئے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :