رضا ربانی کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت

ہمیں اس وقت نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ،ْعالمی برادری مظالم روکنے کیلئے عملی اقدام ا ٹھائے ،ْ بیان

منگل 15 مئی 2018 20:35

رضا ربانی کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سابق چیئر مین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں اس وقت نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ،ْعالمی برادری مظالم روکنے کیلئے عملی اقدام ا ٹھائے ۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جاری انسانیت سوز بربریت کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سنیٹر رضا ربانی نے کہاکہ ہمیں اس وقت نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ایسے میں انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور خاص طور پر مسلم ممالک کی طرف سے خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

میرا دل دہل گیا ہے خوفناک مناظر دیکھ کر اور جو اسرائیلی مسلح افواج کی طرف سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے۔

اسرائیل کی جانب سے قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا انسانی رواداری کی خلاف ورزی ہے اور اسرائیل کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اس طرح من مانی کرتا پھرے۔میں بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر پلیٹ فارم پہ اسرائیلی افواج کے اس قبیح فعل کی مذمت کریں اور اس کو روکنے کے لئے عملی اقدام اٹھائیں ۔