جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کل اعلٰی سطحی مذاکرات ہوں گے

منگل 15 مئی 2018 20:42

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کل (بدھ) کو اعلی سطحی مذاکرات ہوں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی اتحادی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں خطوں کے اعلی سطحی حکام بانمو نجوم میں واقع امن ہائوس میں ہانمونجوم ڈیکلریشن کے نفاذ کے لئے بات چیت کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہانمو نجوم ڈیکلریشن کا اعلطان 27 اپریل کو دونوں کوریائی خطوں کے درمیان ہونے والی سربراہی کانفرنس کے بعد کیا گیا تھا دونوں رہنماؤں نے اس اعلامییکے نفاذ کے لئے دوبارہ بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :