پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل بیٹھے گی، پہلا روزہ جمعرات کو ہونیکا امکان

منگل 15 مئی 2018 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان، رمضان المبارک کا چاند16 مئی کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو ہوگا، سیکرٹری رویت ہلال کے مطابق چاند ملک کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔