حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ مصری حکومت کی دعوت پر قاہرہ پہنچ گئے

منگل 15 مئی 2018 20:44

غزہ\قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی قیادت میں ایک وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ترجمان حماس فوزی برہوم کے مطابق اسماعیل ہانیہ کا یہ دورہ مصری حکومت کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔اس دوران ہانیہ مصری ذمّے داران کیساتھ فلسطینی اور علاقائی منظر نامے میں تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

اسماعیل ہانیہ قائم مقام انٹیلی جنس ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عباس کامل سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ یہ دورہ اس وقت ہورہا ہے جب 30 مارچ سے کئی ہزار فلسطینی اسرائیل کے ساتھ سرحد کے نزدیک جمع ہیں اور وہ اپنی اراضی پر واپسی کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں،جہاں سے انہیں 1948ئ میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے موقع پر نکال دیا گیا تھا۔تقریباً ڈیڑھ ماہ سے سرحد پر جاری مظاہروں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک 58فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔