امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کی خوشی منانے والے ممالک کا عمل شرمناک ہے،عرب لیگ

منگل 15 مئی 2018 20:44

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) عرب لیگ نے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اقدام کی خوشی منانے والے ممالک کے عمل کو شرمناک قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔دریں اثنائ فرانس اور اردن نے بھی اس امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔دوسری جانب چیک جمہوریہ،ہنگری اور رومانیہ نے یورپی یونین کے اس مذمتی بیان کو بلاک کردیا ہے،جس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :