سینیٹ ، انسانی بالخصوص خواتین و بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے بل کی منظوری

منگل 15 مئی 2018 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سینیٹ نے انسانی بالخصوص خواتین و بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے بل کی منظوری دے دی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریک پیش کی کہ انسانی بالخصوص خواتین و بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کا بل زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان نے کثرت رائے سے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد قائم مقام چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

ایوان نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی طرف سے پیش کردہ ترمیم کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ بل کے تحت انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو زیادہ سے زیادہ 10 سال اور کم از کم 2 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔