لاہور ہائیکورٹ بار نے ترکی کے دورے پر جانے کے خواہشمند وکلا سے درخواستیں طلب کر لیں

منگل مئی 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے ترکی کے دورے پر جانے کے خواہشمند وکلا سے درخواستیں طلب کر لیں، درخواستوں کی وصولی کی کل آخری تاریخ ہے ۔

(جاری ہے)

دورے کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار کی ٹوورازم کمیٹی کی چیئرپرسن نوشین امبر بخاری ایڈووکیٹ نے کیا ہے، کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفد عید الفطر کے بعد دو ہفتے کے دورے پر ترکی کیلئے روانہ ہوگا، دورے کے شیڈول میں وکلا کے 12 راتوں کا چار ہوٹلوں میں قیام اور 9 شہروں کے 43 مقامات کی سیر شامل کی گئی ہے،اعلامیے کے مطابق درخواستوں اور کاغذات جمع کرانے کیلئے کل بروز 17 مئی کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔