ایوان بالا کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے کی پوری کوشش کر ونگا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

منگل 15 مئی 2018 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وہ ایوان بالا کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے کی پوری کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وہ ان ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی بہتر انداز میں چلائی جائے گی اور اسے پہلے سے بھی بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :