سرگودھا،ضلعی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی ادائیگیوں اور تعمیراتی منصوبوں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں

حکومتی میرٹ پالیسی پر سوالیہ نشان لگا دیا وہاں سپیشل ڈرائنگ اکائونٹس کی انسپکشن نے ڈویژنل و ضلعی سطح پر کارکردگی کے حوالے سے کاغذی خانہ پوری کا بھی پول کھول کر رکھ دیا ہے جس پرذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر تے ہوئے معاملہ نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیدیاگیا،ذرائع

منگل 15 مئی 2018 21:55

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ضلعی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ و ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی ادائیگیوں اور تعمیراتی منصوبوں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں نے جہاں حکومتی میرٹ پالیسی پر سوالیہ نشان لگا دیا وہاں سپیشل ڈرائنگ اکائونٹس کی انسپکشن نے ڈویژنل و ضلعی سطح پر کارکردگی کے حوالے سے کاغذی خانہ پوری کا بھی پول کھول کر رکھ دیا ہے ، جس پرذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر تے ہوئے معاملہ نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیدیاگیا،ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ترقیاتی کاموں کی مد میں ڈی سی آفس کی جانب سے ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کروائی گئیں، مگر چھان بین کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکثر سکیموں کی ایڈمنسٹریٹو منظوری،ٹیکنکل سینکشنز، تخمینہ جات، ریٹ کا موازنہ ،میئرمنٹ بکس،پیڈ رننگ بلز،ایم آر ایس ریٹس، ٹھیکیدار سے ایگریمنٹ، تکمیلی سرٹیفکیٹس سمیت دیگر اہم نوعیت کے سپورٹنگ ڈاکومنٹس کا ریکارڈ مرتب نہیںکیا گیا،اگر ہے تو مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث دبا کر آڈٹ حکام کو دینے سے صاف انکار کر دیا گیا،اورضلعی ڈویلپمنٹ فنڈز میں سے مبینہ کمیشن لے کر بے دریغ ادائیگیاں کی گئیں،اسی طرح سپیشل ڈرائنگ اکائونٹس کی انسپکشن کے دوران مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی کہ اب تک لگ بھگ 30کروڑ92لاکھ 65ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا چکا ہے ،اس ضمن میں آڈیٹر جنرل پنجاب کی ابزرویشن رپورٹ لوکل مینجمنٹ کے سامنے رکھی گئی،مگر اس جانب سے تاحال کوئی ریسپانس موصول نہیںہوا،جس پرایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروںکے خلاف کاروائی اور افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں معاملہ نیب کو بھجوا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :