سرگودھا،ناقص منصوبہ بندی کے باعث رورل واٹر سپلائی کی ایک جبکہ رورل ڈرینج کی دو سکیمیں ٹینڈرز ہونے کے باوجود شروع نہ ہوسکیں

منگل 15 مئی 2018 21:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ناقص منصوبہ بندی کے باعث رورل واٹر سپلائی کی ایک جبکہ رورل ڈرینج کی دو سکیمیں ٹینڈرز ہونے کے باوجود شروع نہ ہوسکیں ،اور یہ منصوبہ جات متنازعہ بن کر رہ گئے ہیں، ذرائع کے مطاق رور ل ڈرینج سکیم 19جنوبی مالیتی 67لاکھ 99ہزار،6شمالی مالیت 69لاکھ 42ہزار روپے اور رورل واٹر سپلائی سکیم 61جنوبی مالیتی پچاس لاکھ روپے کے ٹینڈرز مکمل ہوئے دو ماہ گزر چکے ہیں مگر فنڈز متعلقہ ہیڈ میں منتقل نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیداروںنے ابھی تک کام شروع نہیں کیا، پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں مگر متعلقہ ہیڈ میں مجموعی طور پر صرف بیس لاکھ منتقل ہو سکے ہیں،جس کی وجہ سے ٹھیکیدار کام شروع کرنے کیلئے حامی بھرنے کو تیار نہیں،اس ضمن میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو صورتحال کے پیش نظر ان سکیموں کو اگلے مالی سال میں شامل کرنے کی سفارش بھی بھجوائی جا چکی ہے جس پر عملدآمد کا انتظار ہے ، دوسری جانب ٹینڈرز ودیگر ابتدائی اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، جہاں دوبارہ یہ اخراجات کرنے ہونگے وہاں تاخیر کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل ان سکیموں کے تخمینہ لاگت پر اثر انداز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :