سرگودھا،ممکنہ سیلاب کی بروقت اطلاع سرگودھا سمیت چاراضلاع میں جدید ترین ’’ارلی وارننگ سسٹم‘‘ کو فعال کرنے کے احکامات جاری

منگل 15 مئی 2018 21:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ممکنہ سیلاب کی بروقت اطلاعات کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ کے چاراضلاع میں جدید ترین ’’ارلی وارننگ سسٹم‘‘ کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر سرگودھا، میانوالی،ڈی جی خان اور راجن پور کے دریائی علاقوں میں سابقہ ادوار میں سیلاب کی تباہ کاریوںکے تناظر میں ارلی وارننگ سسٹم کو جلد از جلد فعال کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ان علاقوں میں وائر لیس سیٹس لگانے کیلئے مختلف پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے جبکہ وائرلیس سیٹس کی فراہمی کیلئے ٹاسک محکمہ ایریگیشن اور پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کو سونپا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :