سرگودھا،ترقیاتی سکیمیں زیادہ اور گندم کی کٹائی شروع ہونے کی وجہ سے جہاں لیبر کا حصول ٹھیکیداروں کیلئے وبال جان بن گیا

وہاں محکموں کی سکیمیں متاثر اور ان کے فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ، ذرائع

منگل 15 مئی 2018 21:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ترقیاتی سکیمیں زیادہ اور گندم کی کٹائی شروع ہونے کی وجہ سے جہاں لیبر کا حصول ٹھیکیداروں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے وہاں محکموں کی سکیمیں متاثر اور ان کے فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ، ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع سرگودھا میں محکمہ پبلک ہیلتھ، ہائی وے، بلڈنگ، لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل اور دیگر بلدیاتی اداروں کی 5 ہزار سے زائد ترقیاتی سکیمیں شروع ہیں،سکیمیں زیادہ ہونے کی وجہ سے متعدد ٹھیکیدار وں کے پاس دو یا اس سے زائد سکیمیںہیں، ان سکیموں کی تکمیل کیلئے لیبر شارٹ ہونا شروع ہو گئی ہے زیادہ تر لیبر گندم کی کٹائی میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ سکیمیں دیئے گئے ٹائم پیریڈ میں مکمل نہ ہوئیں تو فنڈز لیپس ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :