Live Updates

ڈیرہ غازی خان،نواز شریف ملک دشمنی میں پاگل ہو چکے ہیں,ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

جس طرح ان کے بیان پر انڈیا میں جشن اور شور برپا ہے اس سے پتہ چل رہا ہے کہ یہ کتنا اہم اور خطرناک بیان ہے، رہنماء پاکستان تحریک انصاف

منگل 15 مئی 2018 21:55

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر سی ای سی و ڈویژنل صدر اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے نواز شریف کے حالیہ ملک دشمن بیان کے خلاف ایک مذمتی اجلاس کی صدارت کی انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک دشمنی میں پاگل ہو چکے ہیں جس طرح ان کے بیان پر انڈیا میں جشن اور شور برپا ہے اس سے پتہ چل رہا ہے کہ یہ کتنا اہم اور خطرناک بیان ہے نواز شریف قوم کو جواب دیں کہ بین الاقوامی اور ملکی نازک صورتحال میں ان کو یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ میں ن لیگ کے پڑھے لکھے اور محب و طن اسپورٹرز سے پوچھان چاہتی ہوں کہ اب ان کے پاس نواز شریف اور انکی فیملی کو اسپورٹ کرنے کی کیا دلیل رہ گئی ہے ہم نواز شریف کے بیان کی پر زور مذمت کرتے ہیں اجلاس کے آخر میں واک کی گئی اور نواز شریف کے خلاف اور پاکستان اور پی ٹی آئی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ارسلان خٹک ، عمیر سلیم ، اسلم بزدار ، قاسم بزدار ، انعم ، فرزانہ ، فروا، جاوید ، شوکت ، حبیب ، ریاض کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات