ڈیرہ غازی خان،ضیاء السلام قریشی اور خورشید احمدتالپور کی بوائز سکاوٹ میں بہترین کاکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ جاری

منگل مئی 21:55

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ضیاء السلام قریشی اور خورشید احمدتالپور کی بوائز سکاوٹ میں بہترین کاکردگی پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن احمد علی کمبوہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ریجنل بوائز سکاوٹ آفیسر ظفریقب قریشی تھے۔

تقریب میں ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے چاروں اضلاع سے بوائز سکاوٹ کے عہدیداران بے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلع ڈیرہ غازیخان سے پرائیویٹ سکولز کی نمائندہ مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضیاء السلام قریشی اور ضلعی صدر ایپسا خورشید احمد تالپور کو کمشنر ڈیرہ غازی خان نے اپنے ہاتھوں سے صدر پاکستان و چیف سکاوٹ ممنون حسین کی جانب سے جاری سرٹیفیکیٹ دیے۔ صدر پاکستان کی۔ جانب سے تعریفی سر ٹفیکیٹ ملنے پر ایاز خان پتافی، محمد سلیم ،رب نواز دستی، شفقت بلال ،،ڈاکٹر یوسف انصاری، محمد عارف ، مبشر علی لنگاہ، اظہر داودی، ملک اشفاق، عباس کلیانی، ساجد قیصرانی ، مشتاق خان نے مبارک باد دی ہے ۔