فیصل آباد، دن دیہاڑے ناولٹی پل پر ڈاکوئوں نے محنت کش کو لوٹ لیا‘

دیگر 50زائد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی‘ قیمتی موبائل فونز‘ گاڑیوں‘ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

منگل 15 مئی 2018 21:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) دن دیہاڑے ناولٹی پل پر ڈاکوئوں نے محنت کش کو لوٹ لیا‘ دیگر 50زائد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی‘ قیمتی موبائل فونز‘ گاڑیوں‘ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے‘ آن لائن کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ناولٹی پل پر ڈاکوئوں نے محمد ارشد ولد محمد اشرف سے موٹرسائیکل نمبری 817 ایف ڈی کیو چھین لیا‘ جبکہ شہری کو 20 ہزار کی نقدی و قیمتی موبائل سے بھی محروم کر دیا گیا‘ جبکہ عباس پور میں سجاد سے ڈاکوئوں نے 18 ہزار کی نقدی چھین لی‘ شیخوپورہ روڈ رسول پلازہ کے قریب مبین سے 12 ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی جبکہ سندرٹائون میں اشفاق سے 40 ہزار‘ 204 ضیاء ٹائون میں الیاس‘ فیصل گارڈن میں اکمل سے 35 ہزار‘ 97 ر ب میں محمد خان سے 23 ہزار‘ صدیق برادرز میں افضال سے 7 ہزار‘ رضاآباد میں وسیم سے 50 ہزار‘ تھانہ صدر میں جاوید اقبال‘ محلہ فاروق آباد میں شہباز‘118 ج ب میں وقاص‘ شیخ لاونی میں یٰسین سے ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی‘ موبائل فونز و قیمتی سامان لوٹ لیا‘ ربانی کالونی میں رضا حسین کے گھر سے ڈاکوئوں نے خاتون کو یرغمال بنا کر 70 ہزار کی نقدی‘ 50 تولے طلائی زیورات و قیمتی سامان چھین لیا‘ رچنا ٹائون میں قاسم‘ نشاط آباد میں شفیق‘ کوکیاں والا میں یونس‘ کوتوالی میں عمران‘ پیپلزکالونی میں فریاد کی موٹرسائیکلیں جبکہ مدینہ ٹائون میں اسامہ کی کار نمبری ایف زیڈ549 چوری ہو گئی‘ چوروں کے گروہ نے دیگر مقامات پر بھی ات مچائے رکھی‘ آخری سٹاپ 214 رب سبحان تنویر کے گھر سے 25 ہزار کی نقدی و دیگر قیمتی سامان لے اڑے‘ سلطان چوک میں نگہت کے 20 ہزار نقدی چور لے اڑے‘ 24 ج ب میں سرفراز کی دکان سے چور 40 من گندم لے گئے‘ جیلانی پارک میں جہانزیب کی دوکان سے ستر ہزار کی نقدی اور بھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے ‘جبکہ 106ج ب میں فیصل کے موبی لنک ٹاور سے بیٹریاں چوری ہو گئیں ‘258ر ب میں شاہد کی ایک لاکھ نقدی چور لے گئے ‘کوتوالی کے علاقہ میں پان شاپ کا صفایا ہو گیا‘سدھو پورہ میں افتخار کے پچاس ہزار موبائل فونز لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :