فاٹا سیکرٹریٹ ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کے ساتھ ظلم زیادتی بند کی جائے۔ موبائل ہسپتال پروگرام

فاٹا سیکرٹریٹ ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کا اپنے حق کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 مئی 2018 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) 10نومبر 2017نوٹفکیشن نمبرFs/E/100-90(Vol-2)1750-53کو سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی سیفران نے محکمہ صحت اور تعلیم (لٹریسی فار آل ان فاٹا) سے ریگولرائزیشن کے لئے پروجیکٹ ملازمین کا ڈیٹا مانگا تھا۔ پھر 1مارچ 2018محکمہ سیفران اسلام آباد نے ایک ریمائنڈر لیٹر سیکرٹری فائنانس فاٹا سیکرٹریٹ کو لکھا۔

(جاری ہے)

جس میںواضح کیا تھا کہ تمام پروجیکٹس ملازمین کا ڈیٹا جلدازجلد بھیج دے جس پر محکمہ صحت فاٹا نے 7پروجیکٹس جس میں ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم،انگریٹڈ ویکٹر منیجمنٹ پروگرام،ہیلتھ سیکٹرریفارمز یونٹ ، ٹی بی کنٹرول پروگرام ،آئی کئیر سروسز ،موبائل ہسپتال پروگرام اورایڈز کنٹرول پروگرام کے SNEsسیکرٹری فائنانس فاٹا بھیج دئیے لیکن 2ہفتے گزرنے کے بائوجود ان 7پروگرامز کے SNEsاُس طرح سیکرٹری فائنانس کے پاس پڑے ہیں۔

جسکی وجہ سے ان محکموں کے پراجیکٹ ملازمین کے مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا تمام پراجیکٹ ملازمین کو اپنا حق دیا جائے ۔ محکمہ ہیلتھ کے تمام پراجیکٹ گاویEPIاورADPsجو خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی، اور اورکزئی ایجنسی ملازمین کی ڈیٹا جلدازجلد سیفران کو محکمانہ وساطت سے ارسال کردے۔ تاکہ ان کے آنے والے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :