ْلاہور،ملکی سا لمیت کے خلاف نوازشریف کے بیان پر سنی تحریک نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

پاکستان کے دفاع سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہ، طاہر ڈوگر. نواز شریف ملک کے لیے سیکور ٹی رسک اور خطرہ بن چکے، عالمی طاقتیں پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں ،ضلعی صدر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ملکی سا لمیت کے خلاف نوازشریف کے بیان پر سنی تحریک کے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گی۔ جبکہ لاہور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کے دفاع سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے نواز شریف ملک کے لیے سیکور ٹی رسک اور خطرہ بن چکے ہیں پاک فوج اور اداروں کی ساخت کو مجرو ح کر کے نواز شریف غیر ملکی قوتوں کو خوش کر رہے ہیں عالمی طاقتیں پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے نواز شریف کو استعمال کر رہی ہیں نوازشریف ملک دشمنی میں تمام حدوں کو پار کر چکے ہیں ان کے خلاف فوری غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔

اگر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ در ج کیا جا سکتا ہے تو نوازشریف پر کیوں نہیں ، یہ بات قابل مذمت ہے کہ نواز شریف کو جب سے عدلیہ نے نا اہل قرار دیا ہے تب سے ان کے بیانات قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ مخالف آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نوازشریف عدلیہ،فوج اور دیگر قومی اداروں کو جاتی امرا ذیلی ادارہ مت سمجھیں ۔پا کستان کی سالمیت اور ملکی سالمیت کے محافظ اداروں کے خلاف نوازشریف کے بیانات سے ملک دشمن قوتوں کوفائد ہ پہنچ رہا ہے ۔

عام انتخابات میں نوازشریف کے خلاف عوامی رابطہ مہم میں ان کے بیانات اور مذہبی امور میں نوازشریف کی ہٹ دھرمی کو شامل کریں گے ۔اس موقع پر سنی تحریک کی اراکین رابطہ کمیٹی شیخ محمد نواز قادری ، قاری ریاض ہزاروی ، نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہنوازشریف کی شہریت منسوخ ،غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری ملک بدر کرکے بھارت روانہ کیا جائے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوںنہتے مسلمانوں ہونے والے ظلم پر نوازشریف کی زبان کو تالے پڑے ہوئے ہیں۔

بھارت میں مسلمان عورتوں بچوں بڑھوں اور خصو صا نوجوانوں پرعرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے ۔بلوچستان ،کراچی اور کے پی کے میں بھارتی مداخلت کے خلاف نوازشریف اور ان کی حکومت عالمی سطح پر آواز بلند نہیں کی۔نوازشریف پاکستان مخالف بیانات دے کر بھارتی جاسوس گلبھوشن یادیو کی بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔نواز شریف بھارت اور اسرائیل سے اپنی رشتہ داریاں نبھانے کی بجائے مظلوم کشمیریوں ،بلوچوں،پٹھانوں اور کراچی کے نہتے شہریوں کی بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں بہنے والے لہو کی فکر کریں ۔اس موقع پر افتخا ر خان ، محمد عاصم گجر ، پیر سیف اللہ نقشبندی، حافظ عتیق قادری، محمد اظہر قادری سمیت کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔