Live Updates

عمران خان نے لاہور سے تگڑی سیاسی وکٹ اڑا لی

منگل 15 مئی 2018 22:04

عمران خان نے لاہور سے تگڑی سیاسی وکٹ اڑا لی
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) صوبائی حلقہ پی پی 171سے تعلق رکھنے والے مضبوط سیاسی گھرانے کے چشم و چراغ ملک اسد کھوکھر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میںہونے والی ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ،ملک اسد کھوکھر کا صوبائی حلقہ پی پی 171میں ٹھیک ٹھاک اثرورسوخ ہے ،اور حلقہ کی اکثریتی برادریوں سے رابطوں کی وجہ سے الیکشن کے دوران حلقہ میں کسی بھی جماعت کی جیت ہار میں ان کا کافی عمل ہوتا ہے ،اسی بناء پر پچھلے کچھ ہفتوں سے تحریک انصاف کے اہم رہنماء ان سے رابطہ میں تھے، ذرائع کے مطابق حلقہ میں تحریک انصاف کے رہنماء رانا نثارراٹھ کی کوششوں سے ملاقات طے ہوئی جنہوں نے ان کو تحریک انصاف جوائن کرنے پر آمادہ کیا ،یوں انہوں نے علیم خان کی وساطت سے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک اسد کھوکھر کی شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہا اور علیم خان اور رانا نثار راٹھ کا شکریہ ادا کیا ،ذرائع کے مطابق ملک اسد کھوکھر جو کہ مالی طور پر بھی خاصی مستحکم پوزیشن رکھتے ہیں ،ان کوحلقہ میں قومی یا صوبائی سیٹ پرالیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ ملنے کی پوری توقع ہے ،گزشتہ روز ملک اسد کھوکھر نے رانا نثار راٹھ کے گھر آمد پر اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور اکٹھے حلقہ کا وزٹ بھی کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات