پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا ر جسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

منگل 15 مئی 2018 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ر جسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد خان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، ا?سا کے صدر ڈاکٹر محبوب حسین، سیکرٹری ڈاکٹر اصغر اقبال، نائب صدور ڈاکڑ کامران مرزا، ڈاکٹر محمد اسلام و دیگر نے وائس چانسلر سے ملاقات کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ رجسٹرار خالد خان کو سابق عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین کے دور میں غیر قانونی طور پر رجسٹرار کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا تھا مگر وہ اپنی اس حثیت سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر سنڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈز کی کاروائی تبدیل کرنے میں ملوث ہیں۔

اسی طرح وہ یونیورسٹی کی انتظامی بے ظابطگیوں کے بھی ذمہ دار ہیں، یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی ۸۰ کنال اراضی دینے کے معاملے میں بھی وہ ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ رہنماوں نے ا?ج عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے شدید تحفظات سے ا?گا ہ کیا۔کہ یونیورسٹی کے اکثر اساتذہ پہلے بھی رجسڑار کے خلاف شکایات کر چکے ہیں۔ ا?سا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے کیونکہ یونیورسٹی کی انتظامی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، جہاں ایک معمولی این او سی یا تجربے کا لیٹر حاصل کرنے کے لیے بھی سینیر اساتذہ کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ انتظامیہ پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔